غیر یقینی سیاسی صورتحال کا پاکستانی اسٹاک مارکیٹ پر اثر


غیر یقینی سیاسی صورتحال کا پاکستانی اسٹاک مارکیٹ پر اثر

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور تک ریلی سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان جاری ہے اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 486 پوائنٹس (1.05 فیصد) کمی کے بعد 46 ہزار کی سطح سے نیچے آتے ہوئے 45 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کاروباری سیشن کے آغاز میں 100 انڈیکس مثبت زون میں رہا لیکن ڈیڑھ بجے کے بعد اس میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔

عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کار احسن محنتی کا کہنا تھا کہ ’سیاسی حالات سے متعلق خدشات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دباؤ دیکھا جارہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’توانائی کے شعبے میں سرکولر ڈیٹ 800 ارب روپے سے تجاوز کرنے اور تیل کی عالمی قیمتوں میں غیر یقینی کی صورتحال بھی مارکیٹ کے منفی رجحان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی

منگل کے روز 371 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 81 کی قدر میں اضافہ اور 15 کی قدر میں استحکام رہا، جبکہ باقی کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی۔

سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی کمرشل بینک کے سیکٹر میں ہوئی جس میں 4 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمایاں سیکٹرز رہے۔

مجموعی طور پر 20 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 8 ارب 83 کروڑ روپے رہی، جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8 کروڑ 45 لاکھ حصص خرید و فروخت ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری