اسرائیلی وزیر کی بن سلمان سے ملاقات

خبر کا کوڈ: 1487437 خدمت: اسلامی بیداری
محمد بن سلمان

روزنامہ المنار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی  وزیر اعظم نتین یاہو کے وزراء کے اعلیٰ وفد نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

روزنامہ المنار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ  اسرائیلی وفد کی ملاقات سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی خفیہ ایجنسی کے اسرائیل کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

ملاقات میں شام میں سیاسی بحران سمیت ایران اور حزب اللہ کے اثر و رسوخ پر بات چیت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکام خفیہ طور پر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری