ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی اجلاس کے دوران کہا کہ ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں جب کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کر عروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔

ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں، عمران خان

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے تنظیمی وحکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر تعلیم عاطف خان اور کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کی گئی اصلاحات کو پورے ملک میں توسیع دینے کا وقت آن پہنچا ہے کیوں کہ خیبر پختونخوا تبدیلی کا محور و مرکز ہے جب کہ یکجہتی، اتحاد اور باہمی اتفاق وقت کی ضرورت اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں تاہم پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلا کر عروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری