میانوالی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ, پائلٹ جاں بحق

میانوالی سے پرواز کرنے والا پاکستانی فضائیہ کا طیارہ مظفر پور کے قریب واں بھچراں کے گھنے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان جاں بحق ہوگیا۔

ایف سیون پاکستانی طیارہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان شہید ہو گئے۔ حادثے میں پورا جہاز زمین میں دھنس گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاک فضائیہ کا جہاز F-7 ایم ایم عالم بیس میانوالی سے معمول کی پرواز پر تھا کہ شہر سے 20 کلومیٹر دور مظفر پور واں بھچراں سبزہ زار کے قریب گھنے جنگلات میں جا گرا۔

آرمی اورسیکورٹی اداروں نے فور ی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے حادثہ پر لوگوں کو جانے سے منع کردیا۔

گھنے جنگلات اورراستہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا تاہم ہیوی مشینری کے ذریعے درخت کاٹ کر راستہ بنایا گیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری