نبیل رجب کا ٹرائل 11 ستمبر تک ملتوی

نبیل رجب کا ٹرائل 11 ستمبر تک ملتوی

بحرین کی نام نہاد عدالت نے ملک کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کے مقدمے کی سماعت کو 11 ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی نام نہاد عدالت نے ملک کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب مقدمے کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔

بحرینی عدالت کی وب سائٹ منامہ پوسٹ کا کہنا ہے کہ بحرین کی عدالت میں 7 اگست 2017 کو نبیل رجب کے مقدمے کی سماعت کو 11 ستمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمرہ عدالت میں انسانی حقوق کے فعال کارکن نبیل رجب اور امریکی سفارتخانے کے نمائندے سیمت بعض دیگر ممالک کے سفارتکاروں کی موجودگی میں مقدے کی سماعت کو 11 ستمبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آلہ خلیفہ فوجی عدالتوں میں ہونے والی عام شہریوں کے کیسز کی سماعت کو فورا بند کردے اور قیدیوں کو فورا بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں خصوصا مختلف جیلوں میں پابند سلاسل افراد کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انہیں قیدیوں پر ناروا تشدد اور جرم کئے بغیر زبردستی اعتراف کروانے کیلئے خوفناک تشدد کی بے شمار شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ نبیل رجب کو بحرینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے اور آل خلیفہ کے مظالم سے پردہ اٹھانے پر مقدمے کا سامنا ہے۔

نبیل پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری