نواز شریف کی نااہلی پر مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواست خارج

خبر کا کوڈ: 1487940 خدمت: پاکستان
دادگاه عدالت

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعدمسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعدمسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص تو سیاسی جماعت نہیں ہوتا، پھر کیسے ایک شخص کی نااہلی پر پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نااہلی کی درخواست دائر کی گئی مگر شواہد کہاں ہیں جس پر درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری