مسلم لیگ ن کا نیا صدر کون ہوگا ؟


مسلم لیگ ن کا نیا صدر کون ہوگا ؟

مسلم لیگ ن نے پارٹی کے اندر کی بات بتاتے ہوئے اپنے نئے صدر کا نام ظاہر کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینٹ میں قائدا یوان سینٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے پارٹی صدر شہباز شریف ہوں گے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق سینٹ میں قائدا یوان سینٹر راجہ ظفر الحق کا کہناتھا کہ مسلم لیگ کے پارٹی صدر کیلئے شہباز شریف کا نام حتمی ہے جس کا باقاعدہ اعلان 2 روز میں کر دیاجائے گا اور سابق وزیراعظم نواز شریف خود اس کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن رولز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں 7 روز میں نئے صدر کا انتخاب کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری