ریفرنڈم کسی بھی صورت میں ملتوی نہیں ہوگی/ مخالفین متبادل طریقہ بتائیں، بارزانی


ریفرنڈم کسی بھی صورت میں ملتوی نہیں ہوگی/ مخالفین متبادل طریقہ بتائیں، بارزانی

عراقی کردوں کے راہنما مسعود بارزانی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کسی بھی صورت میں ملتوی نہیں کی جائے گی اگر رائے شماری کے مخالفین کے پاس کوئی دوسرا طریقہ ہے تو پیش کریں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کسی بھی صورت میں ملتوی نہیں کی جائے گی رائے شماری کے مخالفین کے پاس اگر کوئی دوسرا طریقہ ہے تو پیش کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم مقررہ وقت پر ہوگی۔

بارزانی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کہ یہ وقت ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے مناسب نہیں ہے ان سے گزارش ہے کہ متبادل طریقہ کار بتا دیں۔

عراقی کردستان کے رہنما کا کہنا ہے کہ میں نے بغداد کے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکست کا اعتراف کریں۔

واضح رہے کہ المیادین نیوز چینل نے چند روز پہلے خبر دی تھی کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری خفیہ خط کے ذریعے کردستان ریفرنڈم کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کردستان کے عراق سے الگ ہونے کے لئے ریفرنڈم کے اعلان پر دنیا کے بہت سے ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عراق کی سالمیت اور وحدت پر تاکید کی ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ تمام اقوام کو مرکزی حکومت کے تحت مل کر چلنا چاہئے اور داخلی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرکے ملکی سالمیت کے لیے کوششیں کرنی کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوری ایران سمیت کئی ممالک نے عراق کی وحدت اور سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے اندرونی تنازعات کو مذاکرات کے میز پر حل و فصل کرنے کی تاکید کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری