مشرقی افغانستان کے شہر "جانی خیل" پر تیسری مرتبہ طالبان کا قبضہ


مشرقی افغانستان کے شہر "جانی خیل" پر تیسری مرتبہ طالبان کا قبضہ

مشرقی افغانستان کے شہر جانی خیل پر ایک بار پھر طالبان نے قبضہ کرکے افغان حکومت کو بے دخل کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا میں واقع جانی خیل نامی شہر پر ایک بار پھر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

چند روز پہلے پکتیا کے صوبائی پولیس کمانڈر نے کہا تھا کہ جانی خیل شہر میں پولیس کے علاوہ اعلیٰ سیکورٹی فورسز کو تعیینات نہ کیا گیا تو ایک بار پھر شہر طالبان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ جانی خیل اب مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں ہے اور سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر اور کمانڈ سینٹر کا کنٹرول سنبھالا گیا ہے۔

دوسری طرف افغان حکام نے کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ جانی خیل شہر پر طالبان نے تیسری مرتبہ قبضہ کرلیا ہے، دو ہفتے قبل افغان فورسز نے طالبان کو شہر سے بے دخل کردیا تھا۔

پکتیکا صوبے کے ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر کے اطراف میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

حال ہی میں  شمالی اور جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے اور چند دونوں کے مختصر عرصے میں صوبہ غور کے علاقے «تیوره»، صوبہ سرپل کے علاقے «کوهستانات»، اور صوبہ فاریاب کے علاقے «لولاش» پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری