این اے 120؛ کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

خبر کا کوڈ: 1488406 خدمت: پاکستان
کلثوم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن نے بیگم کلثوم نواز کو این اے 120 کا ضمنی انتخاب لڑانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ، خاتون کے کاغذاتِ نامزدگی آج (جمعہ کو) جمع کرا دیے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی آج ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذاتِ نامزدگی پر دستخط کردئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد بھی آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔ 

واضح رہے کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت ہفتہ کی شام 4 بجے تک ہے۔

حلقے سے 49 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے ہیں لیکن اب تک صرف 2 آزاد امیدواروں نے ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری