سابق وزیراعظم کی احتجاجی ریلی سے متوالوں کے تاثرات پر مبنی تسنیم نیوز کی وڈیو رپورٹ


سابق وزیراعظم کی احتجاجی ریلی سے متوالوں کے تاثرات پر مبنی تسنیم نیوز کی وڈیو رپورٹ

پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے احتجاجی تحریک کا آغاز راولپنڈی سے کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی احتجاجی ریلی اپنی منزل لاہور کی جانب گامزن ہے۔

ریلی کے راستے میں جابجا استقبالیہ کیمپ اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریلی کے باعث عوام الناس کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور ناکوں کے باعث عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق میاں نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے الیکشن 2018 کی تیاری قبل از وقت ہی شروع کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری