ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مشہد مقدس میں "سفیر نور سیمینار" کا انعقاد + تصاویر

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مشہد مقدس میں "سفیر نور سیمینار" کا انعقاد + تصاویر

مشھد میں مقیم پاکستانی طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے معروف اسکالر استاد "حسن رحیم پور ازغدی" کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امام خمینی کے افکار کو ترویج دینے میں شہید عارف حسینی کا ہی کردار تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مشھد مقدس میں "سفیر نور سیمینار" کا انعقاد کیا گیا جس میں یہاں مقیم پاکستان کے علمائے کرام سمیت کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے معروف اسکالر ڈاکٹر حسن رحیم پور ازغدی نے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک دور دراز سرحدی علاقے کے ایک گاوں سے ایک نوجوان ہجرت کرکے نجف جاتا ہے اور وہاں نہایت سختیوں کے باجود امام خمینی رہ کے افکار کو کشف کرتا ہے۔ وہیں سے اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کی جدوجہد شروع ہوجاتی ہے، وہ عراق جیسے ملک کے نازک حالات میں سیاسی سرگرمیوں میں اتنا مصروف ہوجاتا ہے کہ انہیں صدام حکومت کی جانب سے ملک بدر کرنے کا حکم ملتا ہے۔

حسن رحیم پور ازغدی نے کہا کہ شہید حسینی وہ پہلی شخصیت تھی جنہوں نے ولی امر مسلمین کے نظریے کو پاکستان میں پیش کیا۔ یہ شہید حسینی ہی تھے جنہوں نے اہلسنت علما اور عام شہریوں کے اندر رہ کر اسلامی بیداری کیلئے اتنا کام کیا کہ سامراجی حکومتیں تشویش میں پڑ گئیں اور انہیں قتل کرنے کے منصوبے بنانے لگیں۔

سیمینار سے پاکستان سے آئے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری برائے خارجہ امور علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے بھی خطاب کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری