پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی


پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے کیوسٹ ہی آمنے سامنے تھے جس میں پاکستان کی ٹیم ٹو نے پاکستان کی ٹیم ون کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔

بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 4 سیٹ سے شکست دی اور اس طرح ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے پاکستان کے حصے میں آئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری