باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

خبر کا کوڈ: 1488604 خدمت: پاکستان
بم دھماکہ

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقہ چہارمنگ مٹاک میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری