آزادی ٹرین میں آئی ایس پی آر کیلئے مختص گیلری تیار/ ٹرین کا افتتاح آج ہوگا


آزادی ٹرین میں آئی ایس پی آر کیلئے مختص گیلری تیار/ ٹرین کا افتتاح آج ہوگا

آزادی ٹرین میں آئی ایس پی آر کا فلوٹ تیار ہو گیا ہے جبکہ ٹرین کا آغاز مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے آج ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلیے گیلریاں مختص ہیں۔

آزادی ٹرین میں ایک اسپیشل گیلری آئی ایس پی آر کے لیے بھی مختص ہے جس میں دفاعی آلات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی تصویری جھلکیاں ہیں۔

ردالفساد اور خیبرفور آپریشنز کی تصویری جھلکیاں بھی اس گیلری میں آویزاں ہیں اس کے علاوہ آزادی ٹرین میں آئی ایس پی آر گیلری میں برہان وانی کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری