جشن آزادی پر ملک دشمن عناصر کا خطرناک منصوبہ ناکام

خبر کا کوڈ: 1489512 خدمت: پاکستان
لشکر جهنگوی

فیصل آباد میں جشن آزادی پر لشکر جھنگوی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق ملک دشمن  لشکر جھنگوی نے جشن آزادی کے موقع پر خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ تیارکیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے لکھا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے  3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے جشن آزادی پر دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع  پارس گیٹ جھنگ روڈ پر کارروائی کر کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک دہشت گرد بارود سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے  دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا جو جشن آزادی کی تقریبات کے دوران استعمال ہونا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری