دنیا میں ایرانی اثر و رسوخ روکنے کے لئے داعش کا وجود ضروری ہے، ہنری کسینجر

خبر کا کوڈ: 1489672 خدمت: اسلامی بیداری
هنری کیسینجر

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کیسنجر کا کہنا ہے کہ دنیا پر ایران کے اثر و سوخ کو کم کرنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی روزنامہ اینڈیپینڈٹ نے خبر دی ہے کہ  سابق امریکی  وزیر خارجہ کیسنجر کا کہنا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑ ھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔

سابق امریکی وزیر نے اپنے ایک مقالہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے تحفظ فراہم کرنا چاہیے کیونکہ داعش کا وجود خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے اہم ہے۔

سابق امریکی وزیر کا کہنا ہے  کہ ایران اور اس کے اتحادیوں نے جن علاقوں کو داعش سے آزاد کرایا  ہے وہاں اسرائیل کے خلاف ایک اسلامی حکومت قائم کریں گے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے اسلام مخالف اقدامات کو اسرائیل کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ  داعش کی وجہ سے اسرائیل کو بڑی حد تک تحفظ فراہم ہوا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی اور سنی حکومتیں مل کر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ داعش کا وجود اسرائیل کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری