عراقی فوج: تلعفر آپریشن کے آغاز کیلئے العبای کے حکم کا انتظار ہے


عراقی فوج: تلعفر آپریشن کے آغاز کیلئے العبای کے حکم کا انتظار ہے

عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے تلعفر کی آزادی آپریشن کیلئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل عثمان الغانمی نے روسیالیوم سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ عراقی افواج تلعفر کی آزادی کیلئے وزیراعظم حیدر العبادی اور مسلح افواج کے سربراہ کے گرین سگنل کے انتظار میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تلعفر آپریشن کیلئے تمام ضروری اشیاء اور نقشے تیار ہوچکے ہیں اور عراق کی مشترکہ فورسز نے اپنی پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔

غانمی نے تاکید کی کہ مسلح افواج تلعفر کی آزادی سے قبل دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف مقدماتی آپریشن کا آغاز کرینگے۔

چیف آف جوائنٹ سٹاف کا مزید کہنا تھا کہ تلعفر کی آزادی کے بعد عراقی فوج کا ہدف سرحدوں کی حفاظت اور وہاں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ تلعفر شہر سال 2014 سے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے جو موصل سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں سے دہشتگرد شام کی جانب حمل و نقل کرسکتے ہیں اور اسی راستے کے ذریعے سے داعش کو تمام لاجیسٹک امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری