نائب وزیراعظم کی قیادت میں چینی وفد جشن آزادی میں شرکت کرنے پاکستان آئے گا


نائب وزیراعظم کی قیادت میں چینی وفد جشن آزادی میں شرکت کرنے پاکستان آئے گا

اعلی سطح چینی وفد دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے گا جس کی قیادت نائب وزیر اعظم وینگ یانگ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چینی نائب وزیراعظم وینگ یانگ اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچے گا۔ وفد چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر پاکستان پہنچے گا۔

نائب چینی وزیر اعظم پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی تقریبات میں چین کی نمائندگی کریں گے۔ نائب چینی وزیر اعظم وینگ یانگ 14 اگست کو ہی صدر مملکت سے ملاقات کریں گےاور سی پیک کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائینگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری