کینیا؛ مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی


کینیا؛ مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی

کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کیخلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کینیا میں صدر اہورو کنیاٹا کے انتخاب کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے جو رفتہ رفتہ پرتشدد صورت اختیار کرچکے ہیں۔

واضح رہے 8 اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔

نیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہلاکتوں کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تاحال 24 تک پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری