وزیراعظم پاکستان نے کراچی کیلئے 25 ارب روپے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا

خبر کا کوڈ: 1490234 خدمت: پاکستان
شهيد خاقان عباسي

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد منتخب ہونے والے پاکستان کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پہلے دورے کے دوران کراچی کیلئے 25 ارب روپے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کےلیے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کرے گی۔

وزیراعظم گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ ملاقات کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پرگورنر نے وزیراعظم کو تاجربرادری کے اعتماد سازی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری