میجر جنرل باقری ترکی کا دورہ کریں گے/ اہم موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے

خبر کا کوڈ: 1490414 خدمت: ایران
اللواء باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل میجر محمد حسین باقری 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری اپنے ترک ہم منصب کی دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔

اس دورے میں ایران کے سینیئر عسکری اور سیاسی حکام میجر جنرل باقری کے ہمراہ ہوں گے۔

ایرانی وفد اس تین روزہ دورے کے دوران ترکی کے اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام کے ساتھ ملاقات کریگا۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ، علاقائی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور بارڈر منیجمنٹ اس دورے کے اہم موضوعات ہوں گے۔  

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری