پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری/ تازہ واقعہ میں ایک اور سرکاری ملازم شہید

پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری/ تازہ واقعہ میں ایک اور سرکاری ملازم شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ میں سرکاری ملازم سید مظہر حسین شیرازی کو شہید کر دیا گیا۔

  خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شہید شاہد شیرازی کے چچا اور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سید مشتاق شیرازی کے بھائی کو آج سہ پہر نامعلوم دہشت گردوں نے گھر کے دروازے پر بلاکر گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں مریالی کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سید مشتاق شیرازی کے چھوٹے بھائی سید مظہر شیرازی کو گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سید مظہر شیرازی محکمہ جنگلات میں سرکاری ملازم تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بنوں میں کوٹلی امام حسین (ع) پر تعینات دو پولیس اہلکاروں سید یاسر شاہ اور ناصر شاہ کو شہید کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری