امام خامنہ ای کے حکم سے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ مقرر


امام خامنہ ای کے حکم سے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ مقرر

امام خامنہ ای کے حکم سے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے صدر، سیکرٹری اور اراکین کی تقرری کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے حکم سے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے صدر، سیکرٹری اور اراکین کو پانچ سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

امام سید علی خامنہ ای نے آج پیر کے روز آئندہ پانچ سال کے لئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے چیئرمین اور سیکرٹری کو تعینات کردیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب نے آج اپنے ایک خصوصی حکم نامے میں آیت اللہ  سید محمود ہاشمی شاہرودی کو نئے چیئرمین اور محسن رضایی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سیکرٹری کے طور پر تعینات کردیا ہے۔

اس حکم کے مطابق، ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ، پارلیمنٹ اسپیکر، گارڈین کونسل کے مذہبی رہنما، مسلح افواج کے سربراہ اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری بھی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے قانونی اراکین میں سے ہوں گے۔

اس کونسل میں حکومت کے تینوں شعبوں کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے مذہبی ارکان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امام خامنہ ای  کی جانب سے ہر پانچ سال کے لئے چیئرمین، سیکرٹری اور اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

امام خامنہ ای نے ایک حکم نامے کے ذریعے آیت‌الله سیدمحمود هاشمی‌شاهرودی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور ڈاکٹر محسن رضایی کو سیکرٹری اور آیات عظام اور حجج اسلام: شیخ احمد جنتی، امینی نجف‌آبادی، موحدی‌کرمانی، ناطق‌نوری، شیخ حسن صانعی، محسنی‌اژه‌ای، مجتهد شبستری، سیّدابراهیم رئیسی، دری نجف‌آبادی، محمدی‌عراقی، مجید انصاری، مصباحی‌مقدم کو بطور اراکین مقرر فرمایا ہے۔

اس کے علاوہ غلامرضا آقازاده، علی آقامحمدی، محمود احمدی‌نژاد، محمدجواد ایروانی، محمدرضا باهنر، احمد توکلی، سعید جلیلی، غلامعلی حدادعادل، داود دانش‌جعفری، پرویز داودی، محسن رضایی، سیدمحمد صدر، محمدحسین صفارهرندی، محمدرضا عارف، محمد فروزنده، سیدحسن فیروزآبادی، محمدباقر قالیباف، حسین محمدی، حسین مظفر، سیدمصطفی میرسلیم، سیدمحمد میرمحمدی، سیدمرتضی نبوی، علی‌اکبر ولایتی، صادق واعظ‌زاده، احمد وحیدی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اراکین میں شامل ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری