نواز شریف کا ملک بھر میں بڑی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ


نواز شریف کا ملک بھر میں بڑی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتجاجی ریلی اور اب دیگر صوبوں میں رابطہ مہم چلانا دراصل کرپشن کیخلاف قومی اداروں کے اقدامات بالخصوص کرپٹ حکمرانوں کی ممکنہ گرفتاریوں کو تاخیر میں ڈالنے کیلئے ایک سیاسی چال ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں تک رسائی کے لیے بڑی رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

اس ضمن میں وہ پہلے خیبرپختونخوا کا انتخاب کرسکتے ہیں جیسا کہ اس صوبے میں ان کے حریف عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت قائم ہے۔

سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے ڈان کو بتایا کہ اس ضمن میں نواز شریف جلد ضلع مانسہرہ کا دورہ کریں گے تاکہ یہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کو متحرک اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرسکیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) مانسہرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جلسے بھی منعقد کرے گی۔

نواز شریف کے ساتھی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کا دورہ ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ سے قبل ہوسکتا ہے تاکہ جی ٹی روڈ ریلی کے تسلسل کو جاری رکھا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد سابق وزیراعظم بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے دوروں کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی یہ کوششیں دراصل کرپشن کیخلاف قومی اداروں کے اقدامات بالخصوص کرپٹ حکمرانوں کی ممکنہ گرفتاریوں کو تاخیر میں ڈالنے کیلئے ایک سیاسی چال ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری