امریکہ پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں شراکت دار ہے، خواجہ آصف


امریکہ پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں شراکت دار ہے، خواجہ آصف

پاکستانی وزیر خارجہ نے ایسی حالت میں امریکہ کو پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں شراکت دار قرار دیا ہے کہ امریکی حکام بھارتی یا افغان حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان مخالف بیانات جاری کرتے ہیں جبکہ پاکستانی حکام امریکہ بہادر کی تعریفیں کرتے ہوئے نہیں تھکتے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور وزیرخارجہ خواجہ آصف کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں شراکت دار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے خواجہ آصف کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ امریکہ کی دعوت دی۔

اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور پاکستان اس حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی حکام بھارتی یا افغان حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان مخالف بیانات جاری کرتے ہیں جبکہ پاکستانی حکام امریکہ کی تعریفیں کرتے ہوئے نہیں تھکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری