ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے


ایرانی مسلح افواج کے سربراہ ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے

اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ترک حکام کیساتھ دونوں ملکوں کی سلامتی، سرحدوں کی سیکورٹی اور دہشت گردی کا مقابلہ جیسے موضوعات کو مذاکرات کا محور قرار دیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری اپنے ترک ہم منصب حلوصی آکار کی دعوت پر ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ترک حکام کے ساتھ دونوں ملکوں کی سلامتی، سرحدوں کی سیکورٹی اور دہشت گردی جیسے تین اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کافی عرصے کے بعد اسلامی جمہوری ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں۔

جنرل باقری ترک ہم منصب کے علاوہ اس ملک کے اعلیٰ سیاسی حکام کیساتھ بھی دونوں ملکوں کی امن و امان، سیکورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے علاوہ سرحدوں کی سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں اہم بات چیت کریں گے۔

ائیرپورٹ پر ترک مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے جنرل باقری کا اسقتبال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری