ٹرمپ: وینزویلا کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ ہے/ وینزویلا: ٹرمپ کا بیان محض پاگل پن


ٹرمپ: وینزویلا کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ ہے/ وینزویلا: ٹرمپ کا بیان محض پاگل پن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور شمالی کوریا کے ساتھ ساتھ اپنی توپوں کا رخ وینزویلا کی جانب کرکے اس ملک میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں فوجی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں فوجی کارروائی کا اردہ رکھتے ہیں جبکہ اس بیان سے قبل امریکا نے کاراکاس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کی تھیں۔

وینزویلا کی حکومت نے امریکی دھمکیوں سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو پاگل پن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ وینزویلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول فوجی مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف بھی فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری