ملک سے مکمل طورپر داعش کا خاتمہ کیا جائے گا، العبادی


ملک سے مکمل طورپر داعش کا خاتمہ کیا جائے گا، العبادی

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے مکمل طور پر داعش کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عراق کی ایک انچ زمین پر بھی داعش کا قبضہ نہیں رہنے دینگے۔

عراقی وزیراعظم نے کردستان میں ریفرنڈم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کردستان سے آئے ہوئے ایک اعلیٰ وفد کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  پیر کے روز کردستان سے ریفرنڈم کے متعلق بات چیت کرنے ایک اعلیٰ وفد بغداد پہنچا تھا۔

اس موقع پر کرد وفد نے ریفرںڈم کے حوالے سے بات چیت کو نہایت مثبت قرار دیا۔

کرد وفد نے عراقی حکام کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے بھی اہم ملاقات کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری