شامی لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، حکومت نے تصدیق کردی


شامی لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، حکومت نے تصدیق کردی

شامی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کا ایک لڑا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق شامی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کا ایک لڑاکا طیار جنوبی شام میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

شامی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ جنوبی شام کے ایک علاقے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

طیارہ منگل کے روز صوبہ سویدا میں اردن کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوا ہے۔

البتہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے جبکہ پائلٹ زندہ بچ گیا ہے جنہیں دہشت گردوں نے گرفتار کرکے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری