نائیجریا کے ایک بازار میں خودکش حملہ، 27 افراد ہلاک، 83 زخمی


نائیجریا کے ایک بازار میں خودکش حملہ، 27 افراد ہلاک، 83 زخمی

نائیجریا کے ایک بازار میں خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑاکر 27 افراد کی جان لے لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نائیجریا کے ایک بازار میں خودکش حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 83 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے سرگرم عمل علاقے کے قریب واقع گاؤں کوندوکا میں پیش آیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون کا تعلق بوکو حرام سے ہو سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری