بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق


بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو موت کی نین سلا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرستان کے علاقے بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق منڈان یک قبر میں ڈیوٹی سے گھر جانے والے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی گئی جس سے اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنوں جنرل بس اسٹینڈ پر فائرنگ سے ملک عادل سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری