شام میں داعش کے خلاف سپاہ پاسداران کی کارروائی + ویڈیو


شام میں داعش کے خلاف سپاہ پاسداران کی کارروائی + ویڈیو

المیادین نیٹ ورک نے شام میں داعش کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران فورس کے آپریشن کی ویڈیو جاری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں موجود دہشت گرد گروہ کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران کی طرف سے کئے جانے والے آپریشن کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ سپاہ پاسداران نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن شہید محسن حججی کے خون کا انتقام لینے کے لئے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جون کے مہینے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے صوبےکرمانشاہ اور کردستان سے شام کے دیرالزور میں دہشتگردوں کے ایک اہم اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری