ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی ترک صدر سے ملاقات


ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی ترک صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ترک صدر سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے دنوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال، سیکورٹی سے متعلق معاملات سمیت سیاسی مسائل پر اہم بات چیت کی ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ترک وزیر دفاع اور انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری اپنے ترک ہم منصب حلوصی آکار کی دعوت پر ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں۔

جنرل باقری ترک ہم منصب کے علاوہ اس ملک کے اعلیٰ سیاسی حکام کیساتھ بھی دونوں ملکوں کی امن و امان، سیکورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے علاوہ سرحدوں کی سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں اہم بات چیت کررہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری