آل سعود کے بادشاہی نظام کیخلاف آواز اٹھان والے 3 شہزادے لاپتہ

آل سعود کے بادشاہی نظام کیخلاف آواز اٹھان والے 3 شہزادے لاپتہ

سعودی عرب کے ان تین شہزادوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہوں نے آل سعود کے متعصب اور جابر نظام کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے تین شہزادے شہنشاہیت کیخلاف آواز اٹھانے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یورپ میں مقیم یہ شہزادے سعودی حکومت کے طرز کو تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔

بی بی سی کو ملنے والے بعض شواہد کے مطابق تینوں کو اغوا کرکے سعودی عرب لے جایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جب شاہ عبدالعزیز السعود نے 1932 میں سعودی عرب کی بنیاد ڈالی تو اس وقت سے شہنشائیت کے خلاف کسی کو آواز اٹھانے کی اجازت نہیں تھی۔

آل سعود کے بادشاہی نظام پر تنقید کی نہ تو خود آل سعود کو اجازت ہے اور نہ ہی اس ملک کے کسی عام شہری کو۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہلاپتہ شہزادوں کے علاوہ بھی شہنشاہیت کے خلاف آواز بلند کرنے والے ایسے کئی شہزادے مار دیے گئے ہیں اور متعدد کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری