شام میں مستقل زمینی کارروائی کا آغاز نہیں کیا/ داعش سے "سخت انتقام" لینا سپاہ کے ایجنڈے میں شامل


شام میں مستقل زمینی کارروائی کا آغاز نہیں کیا/ داعش سے "سخت انتقام" لینا سپاہ کے ایجنڈے میں شامل

ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سپاہ نے شام میں مستقل زمینی آپریشن کا آغاز نہیں کیا ہے، کہا: "شہید محسن حججی کی شہادت کا داعشیوں اور تکفیریوں سے سخت انتقام لینا ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق المیادین چینل نے آج شام میں داعش کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران فورس کے آپریشن پر مبنی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کا انتقام لینے کیلئے شام کے علاقے حمیمہ میں تکفیریوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

اس موضوع کے بارے میں تفصیلات جاننے کیلئے تسنیم نیوز کے نمائندے نے ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف سے رابطہ کیا۔

ترجمان سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ سپاہ پاسداران شام میں تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے تک شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے سپاہ کی جانب سے شام میں آپریشن کے آغاز پر مبنی خبروں کے بارے میں کہا: " کہ سپاہ پاسداران فورس نے شام میں مستقل زمینی آپریشن کا آغاز نہیں کیا ہے البتہ شہید محسن حججی کی شہادت کا داعشیوں اور تکفیریوں سے سخت انتقام لینے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری