امریکہ کی حسب سابق مظلوم کی سرکوبی پر ظالم کی حمایت/ حزب المجاہدین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا

امریکہ کی حسب سابق مظلوم کی سرکوبی پر ظالم کی حمایت/ حزب المجاہدین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا

امریکہ نے حسب سابق مظلوم کی سرکوبی پر ظالم کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی ایماء پر آزادی کشمیر کیلئے سرگرم عمل تنظیم حزب المجاہدین کو بھی دہشتگرد تنظیم قرار دیکر اس کے تمام اثاثے منجمد کردئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ نے مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کیلئےجدوجہد کرنے والی تنظیم حزب المجاہدین کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیاہے۔

پابندی کے زیراثر امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی غاصب افواج کے خلاف برسر پیکار حزب المجاہدین کے تمام اثاثےبھی منجمد کردیئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں تمام امریکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حزب المجاہدین سے کسی قسم کی لین دین نہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ تنظیم کے امریکہ میں موجو تمام اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کو 1989 میں قائم کیا گیا اور اس وقت سے تنظیم مقبوضہ کشمیر میں عسکری اور شدت پسندی کے واقعات میں ملوث ہے۔

اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے جبکہ کشمیر کے مظلوم عوام پر آئے روز مظالم پر امریکہ سمیت اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری