کوئٹہ واپسی کو جلد از جلد ممکن نہ بنایا گیا تو آر سی ڈی شاہراہ کر بند کردینگے

کوئٹہ واپسی کو جلد از جلد ممکن نہ بنایا گیا تو آر سی ڈی شاہراہ کر بند کردینگے

تفتان بارڈر پر محصور ہزاروں زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی کوئٹہ واپسی کو جلد از جلد ممکن نہیں بنایا گیا تو آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کر دینگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران سے پاکستان واپس جانے والے پاکستانی زائرین نے تفتان میں احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ کو بند کر دیا۔

تفتان میں محصور تقریبا تین ہزار کے قریب زائرین کا کہنا ہے کہ ہم گذشتہ 15 دنوں سے تفتان میں پڑے ہوئے ہیں اور سکیورٹی کانوائے کی تاخیر کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفتان میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوگئی ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر انکی کوئٹہ واپسی کو جلد از جلد ممکن نہیں بنایا گیا تو آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کر دینگے۔

واضح رہے اس وقت پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں تین ہزار سے زائد زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہم زائرین کو کوئٹہ کیجانب روانہ کر دینگے۔ جب تک حکومت اور حساس اداروں کیجانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی، ہم زائرین کو روانہ نہیں کرسکتے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے مسئلے کوفوری طور پر حل کیا جائے اور انھیں حفاظت کے ساتھ تفتان سے کوئٹہ پہنچایا جائے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری