عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکار جاں بحق


عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے بیجی میں داعش کے خود کش دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 7 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام کے مطابق داعش کے 5 خود کش بمباروں نے بدھ کی صبح بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا تھا، حملہ آوروں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن رکھی تھیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کے پانچوں خودکش بمبار ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ء میں بغداد سے قریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کرلیا تھا، جبکہ معمولی جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وں کو مار بھگایا تھا

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری