نوازشریف معصوم نہیں مجرم ہیں، آصف علی زرداری


نوازشریف معصوم نہیں مجرم ہیں، آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف معصوم نہیں مجرم ہیں اب سیاست میں ان کا کوئی مستقبل نہیں۔

تسنیم نیوزنے ڈان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیاست میں ان کا کوئی مستقبل نہیں۔

زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی حکومت کا کبھی ساتھ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ پارلیمنٹ کا ساتھ دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ سے جمہوریت کی ترقی کے لئے کام کیا ہے اور جمہوریت کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: نواز کی  4 سالہ حکومت میں جمہوریت کی قدر نہیں کی گئی، اب شریف خاندان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔

آصف علی زارداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کرکے نکالا، لہذا وہ مجرم ہیں معصوم نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’عمران خان فی الحال فل ٹاس کھیل رہے ہیں، وہ جب نو بال پر آئیں گے تب دیکھیں گے۔‘

بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، ہمیں ایسا لگتا ہے کہ احتساب والا قانون صرف پیپلز پارٹی کے لیے بنایا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری