مستونگ پولیس کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک


مستونگ پولیس کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 نہایت خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مستونگ میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مستونگ کے قریب پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ مستونگ کیلئے روانہ ہوئے جونہی ٹیم کانک کے مقا م پر پہنچی تو وہاں موجود مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

دو طرفہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، واقعے میں مجموعی طور پر 4شدت پسند ہلاک اور ایک اہلکار ز خمی ہوا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری