امریکی اتحادی افواج کے حملے میں 17 شامی شہری جانبحق


امریکی اتحادی افواج کے حملے میں 17 شامی شہری جانبحق

شام میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے حملہ کرکے 17 عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے حملہ کرکے 17 عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

شام کے علاقے الرقہ میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حملہ کرکے 17 عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 17 افراد جانبحق اور دسیوں دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی لڑاکا طیاروں کی طرف سے کئی مرتبہ عام شہریوں پر حملے کئے گئے ہیں۔

8اگست کو امریکی جنگی جہازوں کے حملے میں دسیوں عام شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

شامی ذرائع کے مطابق 10 اگست کو المیادین شہرکے التبنی نامی گاؤں پر امریکی جنگی جہازوں کے کئی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 19 عام شہری شہید ہوگئے تھے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  امریکی حملوں میں رواں ماہ کی 15 تاریخ سے اب تک دسیوں عام شہری مارے گئے ہیں جن میں 11 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری