مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی جاری مزید دونوجوان شہید

خبر کا کوڈ: 1494871 خدمت: دنیا
کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی تازہ ترین کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوان جام شہادت نوش کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی فورسز کی تازہ ترین کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ کے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ہندوستانی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو گریز بیم نالہ کے قریب ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان ایوب للہاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا۔

 کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے ایوب للہاری کو بدھ کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے بانڈر پورہ میں شہید کیا تھا۔

 بھارتی پولیس نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان ایک مجاہد تنظیم کا ضلعی کمانڈر تھا۔

کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنے تمام راستے سیل کردیے گئے تھے  اس کے باوجود ہزاروں لوگوں نے شہید نوجوان کے آبائی گاؤں للہار کی طرف مارچ کیا۔

جنازے میں شریک لوگوں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری