پاک ایران سرحد پر گیٹ کی تعمیر کے ساتھ خاردار باڑ لگادی گئی


پاک ایران سرحد پر گیٹ کی تعمیر کے ساتھ خاردار باڑ لگادی گئی

حکومت پاکستان نے پاک ایران سرحد پر گیٹ کی تعمیر کے علاوہ 126 کلو میٹر سرحد پر خار دار باڑ لگادی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گیٹ کی تعمیر کے علاوہ 126 کلو میٹر سرحد پر خار دار باڑ لگادی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  ایران سے ملنے والی سرحد میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر گیٹ کی تعمیر کے علاوہ خاردار باڑی لگادی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ معمول کے مطابق فلیگ میٹنگزاورمشترکہ سرحدی کمیشن اجلاس ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی جانب سے پاک ایران سرحد پر گیٹ تعمیر کردیا گیا ہےاور گیٹ کے دونوں اطراف 126 کلومیٹر لمبی خاردارتار بھی لگائی گئی ہے۔

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد بند کرنے کی کوئی تجویززیرغورنہیں تاہم سرحدوں پرمزید چیک پوسٹوں کا قیام اور اسکینرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 سرحد کے آر پار سفر کی اجازت صرف ویزہ رکھنے والوں کو ہے، مقامی دستاویزات پر سفری اجازت ختم کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر گیٹ اور باڑ کی تنصیب کے لیے ٹریفک کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری