بلوچستان؛ بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 22 فراری سیکورٹی فورسز کے سامنے تسلیم


بلوچستان؛ بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 22 فراری سیکورٹی فورسز کے سامنے تسلیم

بلوچستان میں امن دشمن فراریوں کا سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کمانڈر عین الدین سمیت مزید 22 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی کے 22 فراریوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) مددگار ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں ہتھیار ڈالے۔

ڈاون نیوز کے مطابق فراریوں کی ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے علاوہ دیگر سرکاری و فوجی حکام شریک تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ فراریوں کا سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈالنا بلوچستان میں سیاسی مفاہمتی عمل کا حصہ ہے اور اس سے قبل سیکڑوں فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ قبائلی بلوچ علیحدگی پسندوں کی شرپسندی کا گڑھ رہا ہے۔

عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک شدت پسند بھی بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

بلوچستان کی سرحد افغانستان اور ایران سے ملتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری