دمشق میں 43ممالک کی مشارکت سے تجارتی میلے کا آغاز، دہشت گردوں کی روح نکل گئی


شام کے دارالحکومت دمشق میں 43ممالک کی مشارکت سے ایک عظیم الشان تجارتی میلے کا آغاز ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت نے 2011ء سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد جمعرات کو پہلے بین الاقوامی تجارتی میلے کا آغاز کردیا ہے۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس10 روزہ میلے میں 43 ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں، تجارتی میلہ دمشق میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دمشق میں  تجارتی میلے کا انعقاد دہشت گردوں کی شکست کی علامت ہے۔

یہ دمشق کا 59واں تجارتی میلہ ہے جو اب کے میلوں میں سب سے بڑا اور شاندار تصور کیا جارہا ہے۔

مشرقی دمشق میں تجارتی میلے کا افتتاح مختلف ممالک کے سفرا کی موجودگی میں شامی وزیراعظم عماد خمیس نے کیا۔

تجارتی میلے میں اسلامی جمہوری ایران، روس، چین، بیلاروس، یونان، بھارت، برطانیہ، عراق، لبنان، یمن، عمان، فلسطین اور برزیل سمیت دنیا کے 43 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

تجارتی میلہ رواں ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہے گا۔