افغانستان کا پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ


افغانستان کا پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

افغان قومی سلامتی کے حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے والے افسر کو جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان قومی سلامتی کےحکام کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص پاکستانی خفیہ ایجنسی کو اطلاعات فراہم کرنے کوشش کررہا تھا۔

افغان قومی سلامتی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی سے وابستہ یہ شخص تین ہفتے قبل جاسوسی کے مشن پر کابل آیا تھا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی جاسوس کا نام امان اللہ عرف اللہ نور ہے وہ 2013 میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی میں بھرتی ہوئے تھے اور اب انہیں باقاعدہ جاسوسی کے لئے کابل بھیجا گیا تھا۔

افغان قومی سلامتی کے حکام کا کہنا ہے کہ امان اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی افغان حکومت مخالف عناصر کو طبی اور مالی امداد کے علاوہ فوجی ساز و سامان بھی مہیا کرتی ہے۔

افغان حکام نے امان اللہ کے اعترافی بیان کی ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں امان اللہ کہتا ہے کہ پاکستان کے 4 مختلف ہسپتالوں میں افغان حکومت کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت اپنی ہر قسم کی ناکامی کو پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی پر ڈال کر شانے خالی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق افغانستان کا 47 فیصد حصہ طالبان کے قبضے میں ہے اور حالیہ مہینوں میں طالبان نے افغانستان کے مزید کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری