یورپ میں دہشتگردانہ کارروائیاں جاری، مزید دو افراد ہلاک، 8 زخمی


یورپ میں دہشتگردانہ کارروائیاں جاری، مزید دو افراد ہلاک، 8 زخمی

فن لینڈ میں ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے دوافراد کو ہلاک اور 8 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین بارسلونا حملے کے بعد فن لینڈ میں ایک چاقو بردار شخص نے 10 افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیاہے۔

مغربی فن لینڈ کے شہر ٹورکو میں ایک چاقو بردار دہشت گرد نے 10 افراد پر اندھا دھند چاقو کے وار کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ 8 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مقامی پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عرصہ قبل دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ ایک شخص نے راہ گیروں پر جان بوجھ کر وین چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 63 شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری