یمن جنگ؛ حالیہ تین مہینوں میں 55 سعودی اہلکارہلاک

یمن جنگ؛ حالیہ تین مہینوں میں 55 سعودی اہلکارہلاک

یمن پر سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں حالیہ تین مہینوں کے دوران 55 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 تسنیم نیوز نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی "واس" کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ تین مہینوں کے دوران یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 55 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی حکام نے کل جمعہ کے دن یمن سرحد پر ایک اور اہلکار کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک درجنوں امارتی فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی جارحیت کو روکنے کے مقصد سے تعز میں ذباب اور شمالی یختل سمیت کئی علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کررہے ہیں۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی یلغار ہمارے مزاحمتی حوصلوں کو اور پختہ کرنے کا سبب بنی ہے۔

یمن کی سرکاری فوج نہایت جرات کے ساتھ سعودی اتحادی افواج کو نہ تنہا منہ توڑ جواب دیتی رہی ہے بلکہ  سعودی سرحدوں کے اندر میزائل حملے کرکے ان کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر نہایت موثر انداز میں کارروائی کرکے اس ملک کے کئی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے آل سعود کے اتحادی افواج کو کافی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی عوام پر گزشتہ دو سالوں سے زائد عرصے سے آل سعود کے اتحادی افواج زمین اور آسمان سے گولے برسا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ یمنی خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری