لبنان کے پہاڑی علاقے "راس بعلبک" میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز

لبنان کے پہاڑی علاقے "راس بعلبک" میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز

لبنانی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے "راس بعلبک" میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی فوج کے سربراہ جوزف اون نے راس بعلبک کی بلندیوں پر داعشی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کیا ہے۔

لبنانی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فجر الجرود نامی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

فوج کی طرف سے آپریشن کے اعلان کے بعد راس بعلبک میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں  پر کئی فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنانی فوج نے چند ہفتے قبل لبنان کی سرحد پر واقع عرسال نامی علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق راس بعلبک کی پہاڑیوں میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ داعشی دہشت گردوں کو اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری